امریکہ جنگ میں شکست کے بعد نئی چالیں چل رہا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای

امریکہ جنگ میں شکست کے بعد نئی چالیں چل رہا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے نئے سیشن کے افتتاح کے موقع پر جاری بیان میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ ایرانی عوام کے درمیان انتشار اور تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن مسلسل مختلف سازشوں میں مصروف ہے اور جنگ، اقتصادی دباؤ اور پروپیگنڈے کے بعد اب سماجی تقسیم کو فروغ دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ان کے مطابق امریکہ کو فوجی محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس لیے اب وہ نئی چالوں کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے زور دیا کہ ایرانی عوام قومی اتحاد اور یکجہتی کو برقرار رکھیں کیونکہ یہی ملک کی اصل طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام کے درمیان غیر معمولی اتحاد دیکھنے میں آیا ہے جسے مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکا کو اب خطے میں فوجی اڈوں کے قیام کیلئے محفوظ پناہ گاہ حاصل نہیں ہوگی، ایرانی سپریم لیڈر

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کا اصل مقصد اختلافات پیدا کرنا اور معاشرتی تقسیم کو بڑھانا ہے تاکہ اپنی ناکامیوں کا ازالہ کیا جا سکے۔ ان کے مطابق پابندیوں، اقتصادی دباؤ اور میڈیا پروپیگنڈے کے باوجود ایرانی قوم نے ہمیشہ استقامت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے پارلیمنٹ کے کردار پر بھی زور دیا اور کہا کہ قانون ساز ادارہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے ارکان پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ عوامی مسائل، خصوصاً معیشت، روزگار، پیداوار، مہنگائی اور غربت کے خاتمے پر توجہ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے قوانین بنائے جائیں جو براہ راست عوامی ضروریات کو حل کریں اور ملک کی ترقی و استحکام کا باعث بنیں، جبکہ حکومت کے ساتھ ہم آہنگی بھی ضروری ہے۔

editor

Related Articles