امریکا کو اب خطے میں فوجی اڈوں کے قیام کیلئے محفوظ پناہ گاہ حاصل نہیں ہوگی، ایرانی سپریم لیڈر

امریکا کو اب خطے میں فوجی اڈوں کے قیام کیلئے محفوظ پناہ گاہ حاصل نہیں ہوگی، ایرانی سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کو اب خطے میں فوجی اڈے قائم کرنے کے لیے محفوظ جگہ میسر نہیں رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ ایران کی حالیہ کارروائیوں اور ردعمل نے امریکا کے منصوبوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور اس کی خطے میں مداخلت کی صلاحیت کمزور ہوئی ہے۔

آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے حج کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ایرانی قوم کو جو قوت اور حوصلہ حاصل ہوا ہے وہاللہ اکبرکے جذبے کا نتیجہ ہے، اور یہی جذبہ آئندہ بھی امت مسلمہ کو مضبوطی فراہم کرتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں :ایران نے امریکی ڈرون مار گرایا، ایف 35 طیارے پر بھی فائرنگ،عالمی میڈیا کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ مستقبل ایک نئی اسلامی تہذیب اور امت کی ترقی و خوشحالی کا ہے، جس کے لیے مسلم ممالک کو باہمی اتحاد، دوستی اور تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نےجارح قوت کو سخت جواب دیا ہے اور دشمن کے کئی اہداف ناکام بنا دیے گئے ہیں ،خطے کے ممالک اب امریکی فوجی اڈوں کے لیے کسی صورت ڈھال کا کردار ادا نہیں کریں گے، جس کے باعث امریکا کے لیے اپنی سرگرمیاں جاری رکھنا مزید مشکل ہوگا۔

بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صیہونی حکومت کمزور ہو رہی ہے اور اپنی سیاسی و عملی عمر کے آخری مراحل کے قریب پہنچ چکی ہے۔

editor

Related Articles