بیرون ملک سے محض موبائل نمبر سے 10 سیکنڈ میں رقم منتقلی کی جدید ترین سہولت ’ آنی‘ متعارف

بیرون ملک سے محض موبائل نمبر سے 10 سیکنڈ میں رقم منتقلی کی جدید ترین  سہولت ’ آنی‘ متعارف

متحدہ عرب امارات میں مالیاتی لین دین کو آسان اور تیز تر بنانے کے لیے ’ آنی ‘ (Aani) کے نام سے ایک جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اب صرف موبائل نمبر کی مدد سے 10 سیکنڈ کے اندر رقم بھیج یا وصول کر سکتے ہیں۔ اس سہولت کے تحت بینک اکاؤنٹ نمبر یا آئی بی اے این کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

’ آنی ‘ پلیٹ فارم یو اے ای میں مقیم صارفین کے لیے متعارف کیا گیا ہے اور اس وقت 30 سے زیادہ بینک اور مالیاتی ادارے اس سروس کا حصہ بن چکے ہیں، جن میں ’اے ڈی سی بی‘ ، ’ایمرٹ این بی ڈی‘، ’دبئی اسلامک بینک‘، ’مشرق‘، ’ایچ ایس بی سی‘، ’الانصاری ایکسچینچ‘ اور دیگر نمایاں ادارے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:’ایف اے ٹی ایف‘ نے بھارت کے ڈیجیٹل نظام کو دہشتگردی کی مالی معاونت کا مرکز قرار دیدیا، فوری کارروائی کا مطالبہ

’ آنی ‘ پلیٹ فارم کی اہم خصوصیات میں صرف فون نمبر کے ذریعے فوری رقم منتقلی، بل کی ادائیگی یا اسے دوستوں کے ساتھ آسانی سے تقسیم کرنے کی سہولت، دکانوں اور ریستورانوں میں  ’کیو آر‘ کوڈ کے ذریعے ادائیگی اور ادائیگی کی درخواستیں منظم کرنے کی سہولت جنہیں صارف قبول یا مسترد کر سکتا ہے شامل ہیں۔

یہ سروس صرف متحدہ عرب امارات کے اندر استعمال کی جا سکتی ہے اور فی لین دین زیادہ سے زیادہ 50 ہزار درہم تک رقم بھیجی جا سکتی ہے۔ تاہم، یہ سہولت صرف ان صارفین کے لیے دستیاب ہے جن کے اکاؤنٹ کسی رجسٹرڈ یا لائسنس یافتہ بینک یا مالیاتی ادارے میں موجود ہوں۔

’آنی‘ کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو اپنے متعلقہ بینک کی موبائل ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کرنا ہوگی۔ اس عمل کے دوران اکاؤنٹ کی تفصیلات، ایمریٹس آئی ڈی، موبائل نمبر اور لاگ ان معلومات فراہم کرنا ضروری ہوگا۔ رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد صارف کو بینک کی طرف سے ای میل یا نوٹیفکیشن کے ذریعے تصدیق موصول ہوگی۔

مزید پڑھیں:ایف بی آر کا بڑا فیصلہ ،کاروباری شعبہ ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے خریداری کرے گا

’آنی‘ پلیٹ فارم کو ’آئی او ایس‘ اور اینڈرائیڈ دونوں پر دستیاب ایپ کے ذریعے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ہر بینک یا مالیاتی ادارہ اس سروس کے چارجز اپنی پالیسی کے مطابق مقرر کرے گا۔

ڈیجیٹل پیمنٹس کی دنیا میں یہ اقدام یو اے ای کو کیش لیس سوسائٹی کی جانب ایک اور بڑا قدم ہے، جو صارفین کو محفوظ، تیز اور آسان مالیاتی سروسز فراہم کرنے کے ویژن کی عکاسی کرتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *