23 ستمبر کو عام تعطیل ہوگی یا نہیں؟ حقیقت سامنے آگئی

23 ستمبر کو عام تعطیل  ہوگی یا نہیں؟ حقیقت سامنے آگئی

پاکستان میں کل (23 ستمبر) کو عام تعطیل سے متعلق خبروں پر اہم وضاحت سامنے آگئی ہے، جس کے باعث عوام، بالخصوص طلبہ اور سرکاری ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی دور ہوگئی ہے۔

گزشتہ چند روز سے مختلف ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ 23 ستمبر 2025 کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ اس دوران بعض واٹس ایپ گروپس میں “حکومتی نوٹیفکیشن” کے نام سے جعلی دستاویزات بھی شیئر کی گئیں، جنہوں نے صورتحال کو مزید مشکوک بنا دیا۔

اسی وجہ سے سوشل میڈیا پر یہ سوال عام تھا کہ آیا 23 ستمبر کو پاکستان میں عام تعطیل ہوگی یا نہیں، جس کے باعث عوام، خصوصاً طلبہ اور سرکاری ملازمین میں چینی پائی جا رہی تھی۔

تاہم اصل صورتحال یہ ہے کہ 23 ستمبر کو تعطیل سعودی عرب میں ہوگی، پاکستان میں نہیں۔ سعودی عرب اپنا 95واں قومی دن منانے جا رہا ہے، جو ہر سال 23 ستمبر کو 1932 میں مملکت کے اتحاد کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پانچویں اور چھٹی جماعت کے طلبا کے لئے پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

سعودی عرب کا قومی دن پہلی مرتبہ 1965 میں منایا گیا، جبکہ 2005 میں اسے سرکاری تعطیل قرار دیا گیا۔ اس سال یہ دن “Pride in Our Nature” کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، جس کے تحت سعودی عرب میں سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور بینک بند رہیں گے۔

تقریبات کی قیادت سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کریں گے، جن میں مملکت کی تاریخ، سیاحت کے فروغ، منصوبہ نیوم اور معاشی ترقی کو اجاگر کیا جائے گا۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں 23 ستمبر کو کسی قسم کی تعطیل نہیں ہے اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں بلکہ صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *