حکومت کا 24 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

حکومت کا 24 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت نے بلدیاتی ضمنی انتخابات کے موقع پر 24 ستمبر کو صوبے کے 14 اضلاع میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جن اضلاع میں تعطیل کا اطلاق ہوگا ان میں گھوٹکی، سکھر، خیرپور، میرپورخاص، عمرکوٹ، مٹیاری، حیدرآباد، جامشورو، دادو، بدین، ٹھٹھہ، کراچی ویسٹ، کراچی ایسٹ اور کیماڑی شامل ہیں۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ووٹرز کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ان 14 اضلاع میں تعطیل کی جائے گی۔ بدھ، 24 ستمبر کو تمام سرکاری دفاتر اور ادارے بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 23 ستمبر کو عام تعطیل ہوگی یا نہیں؟ حقیقت سامنے آگئی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *