فلسطینی صدر محمود عباس کا فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس سے اپنے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ

فلسطینی صدر   محمود عباس کا فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس سے اپنے ہتھیار  ڈالنے کا مطالبہ

فلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس سے اپنے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کردیا ۔

فلسطینی صدر نے اقوام متحدہ میں فلسطین کانفرنس سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کہا کہ ہمیں غزہ میں امداد کی ضرورت ہے، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کے دوران مطالبہ کیا کہ حماس اپنےہتھیارفلسطینی اتھارٹی کےحوالےکرے۔

فلسطینی صدر نے جنگ کے خاتمے میں ثالثی پر مصر اور قطر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم ہتھیاروں کے بغیر ایک متحد فلسطینی ریاست چاہتے ہیں۔

صدر محمود عباس نے اعلان کیا کہ جنگ کے خاتمے کے 3 ماہ کے اندر ایک عبوری آئین تیار کیا جائے گا تاکہ اقتدار کی منتقلی شفاف اور منظم طریقے سے ہو۔ اس کے بعد بین الاقوامی اداروں اور مبصرین کی نگرانی میں انتخابات کرائے جائیں گے تاکہ آئین و قانون کے تحت ریاست کا قیام ممکن ہو۔

انہوں نے کہا کہ حماس کا فلسطینی گورننس میں کوئی کردار نہیں ہوگا، تنظیم کو چاہیے کہ وہ اپنے ہتھیار فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کرے۔ صدر محمود عباس نے ان 149 ممالک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا اور دیگر ممالک سے اپیل کی کہ وہ بھی جلد فلسطین کو تسلیم کریں۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، سعودی عرب اور دیگر عالمی شراکت داروں کے ساتھ امن منصوبے کے نفاذ کے لیے تعاون پر آمادگی کا بھی اظہار کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *