گوگل نے 6 سال بعد نیا اسمارٹ اسپیکر متعارف کرا دیا

گوگل نے 6 سال بعد نیا اسمارٹ اسپیکر متعارف کرا دیا

ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی گوگل نے تقریباً چھ سال کے طویل وقفے کے بعد اپنا نیا مکمل طور پر تیار کردہ اسمارٹ اسپیکر لانچ کر دیا ہے، جو کمپنی کی ہوم آڈیو ڈیوائسز کی دنیا میں ایک اہم واپسی قرار دیا جا رہا ہے۔

گوگل کے ہوم آڈیو سفر کو شروع ہوئے 10 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ کمپنی نے اس دوران کئی اسمارٹ اسپیکرز اور گھریلو ڈیوائسز متعارف کرائیں، تاہم ستمبر 2020 میں نیسٹ آڈیو کے بعد اس شعبے میں کوئی نئی ڈیوائس پیش نہیں کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی اے کا ملک بھر کے موبائل صارفین کے لیے اہم عوامی آگاہی پیغام

نئے ہوم گوگل اسپیکر میں جدید مصنوعی ذہانت کے نظام جیمینائی کو شامل کیا گیا ہے، جسے پہلے ہی گوگل کی موجودہ نیسٹ اسمارٹ اسپیکرز اور اسمارٹ ڈسپلے ڈیوائسز میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔

یہ نئی ڈیوائس گزشتہ سال اس وقت خبروں میں آئی تھی جب فارمولا ون ڈرائیور لینڈو نورس کی ایک ویڈیو میں ایک پراسرار ڈیوائس نظر آئی تھی، جس کے بارے میں بعد میں اندازہ لگایا گیا کہ وہ گوگل کا نیا اسپیکر ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مسٹر بیسٹ کے نام پر خطرناک ڈسکارڈ اسکیم، پاکستانی صارفین بھی نشانے پر

گوگل کے مطابق یہ جدید اسمارٹ اسپیکر صارفین کو بہتر آڈیو تجربہ اور مصنوعی ذہانت سے منسلک نئی سہولیات فراہم کرے گا۔ کمپنی نے اس ڈیوائس کی پری آرڈر بکنگ شروع کر دی ہے، جبکہ صارفین کی جانب سے اس کے باقاعدہ اجرا کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles