یو اے ای نے 9 ممالک کے شہریوں پر ویزا پابندی عائد کردی، فہرست جاری

یو اے ای نے 9 ممالک کے شہریوں پر ویزا پابندی عائد کردی، فہرست جاری

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے 9 افریقی اور ایشیائی ممالک کے شہریوں کے لیے سیاحتی اور ورک ویزوں پر پابندی لگا دی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل (سما نیوز) کے مطابق بین الاقوامی خبر رساں اداروں نے بتایا کہ امیگریشن سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ ان ممالک سے ویزا درخواستیں اگلے حکم تک معطل رہیں گی اور کوئی نیا ورک یا سیاحتی ویزا جاری نہیں ہوگا۔

پابندی کا شکار ممالک میں یوگنڈا، سوڈان، صومالیہ، کیمرون، لیبیا، افغانستان، یمن، لبنان اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

اگرچہ حکام کی جانب سے اس فیصلے کی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی، تاہم ذرائع کے مطابق اس پابندی کی ممکنہ وجہ سیکیورٹی خدشات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر ویزا فیس سے متعلق بڑا اعلان کرنے والے ہیں، فنانشل ٹائمز کا دعویٰ

متحدہ عرب امارات میں ان ممالک کے بڑی تعداد میں شہری کام کرتے ہیں یا روزگار کی تلاش میں جاتے ہیں، اس فیصلے سے ہزاروں افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔ کئی سفارتی ذرائع نے اس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے اثرات نہ صرف انفرادی بلکہ معاشی سطح پر بھی محسوس کیے جائیں گے۔

فی الحال یہ واضح نہیں کہ یہ پابندی عارضی ہے یا طویل مدتی، تاہم اماراتی حکام کے مطابق حالات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور مزید ہدایات جلد جاری کی جائیں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *