ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے شہریوں کے لیے اہم خبر

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے شہریوں کے لیے اہم خبر

اسلام آباد میں شہریوں کی سہولت کے پیش نظر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی ڈیڈ لائن یکم اکتوبر سے بڑھا کر 7 اکتوبر تک کر دی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی ہدایت پر لائسنس کے اجرا کی تاریخ میں توسیع کی گئی۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہری جلد از جلد ڈرائیونگ لائسنس بنوا کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ یکم اکتوبر سے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کو گرفتار کیا جائے گا اور ان کی گاڑیاں بھی ضبط کر لی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے پہلے ڈرائیونگ لائسنس ضرور بنوالیں تاکہ کسی قانونی کارروائی سے محفوظ رہ سکیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *