رونالڈو کا جہاز گرنے کا اشارہ، محسن نقوی نے ویڈیو شیئر کر دی، بھارتی تلملا گئے

رونالڈو کا جہاز گرنے کا اشارہ، محسن نقوی نے ویڈیو شیئر کر دی، بھارتی تلملا گئے

پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو بھی پاک بھارت میچ کے دوران سامنے آنے والے ’’رافیل ڈراپ‘‘ انداز کے مذاق میں شامل ہوگئے۔ وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے ذاتی ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

ویڈیو میں رونالڈو کو پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کی طرح ہاتھوں سے جہاز اڑانے اور پھر گرانے کا اشارہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، بالکل ویسا ہی جیسے حارث رؤف نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ میچ میں کیا تھا۔

یہ انداز اس وقت سامنے آیا جب بھارتی شائقین نے حارث رؤف پر جملے کسے، جواب میں فاسٹ بولر نے ہاتھ سے طیارہ گرانے کا اشارہ کیا۔ اس حرکت کو سوشل میڈیا پر ’’رافیل ڈراپ‘‘ کا نام دیا گیا اور لاکھوں صارفین نے شیئر کیا، جس پر بھارتی شائقین برہم ہوگئے جبکہ پاکستانی مداحوں نے بھرپور داد دی۔

یہ بھی پڑھیں: ’اے سی سی‘ سربراہ محسن نقوی کا ٹی20 ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے روّیے پر شدید ردِعمل

رونالڈو کی ویڈیو منظرِ عام پر آتے ہی پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے شروع کر دیے۔ کسی نے کہا کہ ’’اب تو فٹبال کے بادشاہ نے بھی بھارتی شائقین کو جواب دے دیا‘‘ تو کسی نے اسے ’’رافیل سیلیبریشن‘‘ کا نام دیا۔

محسن نقوی کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد یہ ٹرینڈ پاکستان ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی موضوع بحث بن گیا ہے۔ صارفین کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے اسٹار کی شمولیت پاکستانی کرکٹرز کے لیے یادگار لمحہ ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *