عازمین حج سے متعلق وزارت مذہبی امور کی نئی پالیسی سامنے آ گئی

عازمین حج سے متعلق وزارت مذہبی امور کی نئی پالیسی سامنے آ گئی

وزارت مذہبی امور نے حج کے حوالے سے فوت یا شدید بیمار عازمین کے لیے اپنی پالیسی جاری کر دی ہے،پالیسی کے مطابق اگر کسی رجسٹرڈ شہری کی وفات ہو جائے  تو اس کی جگہ اس کے کسی بھی قریبی رشتہ دار کو حج پر بھیجنے کی اجازت ہوگی۔

اسی طرح اگر کسی شخص کو کسی مجبوری کی وجہ سے حج پر جانے کا موقع نہ مل سکے تو وہ بھی کسی دوسرے شخص کو اپنی جگہ نامزد کر سکتا ہے علاوہ ازیں حج پر نہ جانے والے شخص کو اپنی جمع کرائی گئی رقم واپس لینے کا حق بھی حاصل ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ عازمین حج کے لئے اہم ہدایات جاری کر دیں

دستاویز میں واضح کیا گیا ہے کہ رقم کی واپسی یا کسی متبادل شخص کو حج پر بھیجنے کے لیے مناسب اور ٹھوس وجہ بتانا ضروری ہوگی،اس سلسلے میں رجسٹرڈ حاجی کی بیماری یا وفات کے بارے میں دستاویزی ثبوت پیش کرنا لازمی ہے۔

وزارت کے مطابق حج پر نہ جانے کی وجہ کے ساتھ درخواست اسٹامپ پیپر پر جمع کرانی ہوگی، اس کے ساتھ بینک کی رسید اور شناختی کارڈ کی کاپی بھی شامل کرنا لازمی ہے تاکہ درخواست مکمل اور قابلِ قبول ہو۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *