بھارت کو ایک اور دھچکا، امریکا کا ادویات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

بھارت کو ایک اور دھچکا،  امریکا کا  ادویات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

امریکا نے بھارت کی مشکلات میں مزید اضافہ کرتے ہوئے ادویات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا نے کچن کیبنٹس اور باتھ روم وینٹیز پر 50 فیصد، فرنیچر پر 30 فیصد اور ہیوی ڈیوٹی ٹرکوں پر 25 فیصد ٹیرف بھی لگایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا میں استعمال ہونے والی ایک تہائی سے زائد ادویات بھارت سے درآمد کی جاتی ہیں، جس کے باعث نئے ٹیرف نے بھارت کے لیے مشکلات بڑھا دی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹیرف لگانے کا فیصلہ قومی سلامتی کے مفادات کے تحت کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت میچ میں متنازع گفتگو ، بھارتی کپتان سوریا کمار کیخلاف کارروائی کا امکان

خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ امریکا کی جانب سے عائد کردہ یہ نئے ٹیرف یکم اکتوبر سے نافذالعمل ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے امریکا اور بھارت کے تعلقات میں سرد مہری پائی جاتی ہے اور اس سے قبل بھی امریکا نے بھارت سے آنے والی اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا، جس کے نتیجے میں بھارتی برآمدات مشکلات کا شکار ہیں۔

Related Articles