لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سولر سسٹم سے ایکسپورٹ ہونے والے یونٹس کی ادائیگی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ ادائیگیاں ایکسپورٹ یونٹس کی بنیاد پر کراس چیک کے ذریعے کی جائیں گی اور نیپرا پالیسی کے تحت صارفین کو رقوم واپس کی جائیں گی۔
اطلاعات کے مطابق صارفین بجلی کے بلوں میں اضافی رقوم کی واپسی کے لیے متعلقہ دفاتر سے رجوع کریں گے۔ اس حوالے سے متعلقہ ڈویژن اور ریونیو آفیسر نیٹ میٹرنگ کنکشن کی انسپکشن کرنے کے پابند ہوں گے۔ انسپکشن کے بعد ٹیسٹ چیک پرفارما کی بنیاد پر ریونیو آفس کیس تیار کرے گا۔
ریونیو آفس سے کیس فنانس ڈپارٹمنٹ کو بھجوایا جائے گا اور منظوری ملنے پر ایکسپورٹ ہونے والے یونٹس کی قیمت کراس چیک کی شکل میں صارفین کو ادا کردی جائے گی۔