فیلڈ مارشل اور ایئرچیف کی قیادت میں بھارت کو ناکوں چنے چبوائے،7 بھارتی طیارے مارگرائے،شہبازشریف

فیلڈ مارشل اور ایئرچیف کی قیادت میں بھارت کو ناکوں چنے چبوائے،7 بھارتی طیارے مارگرائے،شہبازشریف

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، دنیا میں تنازعات شدت اختیار کرتے جارہے ہیں اور انسانی بحران بھی بڑھتے جارہے ہیں۔

وزیراعظم نے الزام لگایا کہ بھارت نے پہلگام کا بہانہ بنا کر پاکستان پر حملہ کیا، تاہم پاکستان نے مشرقی سرحد پر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی باہمی احترام اور تعاون پر مبنی ہے۔

شہباز شریف کی تقریر کے دوران ایوان میں “پاکستان زندہ باد” کے نعرے بھی لگائے گئے۔ وزیراعظم نے اپنی تقریر کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، تاہم پاکستان نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کے 7 طیارے مار گرائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا، لیکن بھارت کے خلاف ہر پاکستانی سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہوگیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یو این جنرل اسمبلی سے خطاب سے قبل بھارتی صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بھارت کی طرف سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کو شکست دے رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف یو این جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرنے کےلئے پہنچ گئے ہیں اور کچھ دیر میں سے اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات شامل کی جار رہی ہیں۔۔۔۔!!!

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *