اکشے کمار کے ساتھ22 سال بعد دوبارہ کام پر روینہ ٹنڈن کا دلچسپ بیان سامنے آگیا

اکشے کمار کے ساتھ22 سال بعد دوبارہ کام پر روینہ ٹنڈن کا دلچسپ بیان سامنے آگیا

بالی ووڈ کی مقبول جوڑی اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن طویل وقفے کے بعد ایک بار پھر ایک ہی فلم میں نظر آنے کے لیے تیار ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکار 22 سال بعد فلم ویلکم ٹو دی جنگل میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن کو آخری بار 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم پولیس فورس، این انسائیڈ اسٹوری میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں روینہ ٹنڈن نے کہا کہ اکشے کمار، سنیل شیٹی اور ہدایت کار احمد خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنا ان کے لیے خوشگوار تجربہ رہا۔

یہ بھی پڑھیں :محرم الحرام میں پاکستانی فنکاروں کا عقیدت و احترام کا اظہار

اداکارہ نے کہا، ’’ہم سب بہت پرانے دوست ہیں اور برسوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ فلم میں موجود سینئر اداکارہ فریدہ نے میری کئی فلموں میں میری والدہ کا کردار ادا کیا، اس لیے سیٹ پر سب کے ساتھ دوبارہ کام کرنا یادگار رہا۔‘‘

اکشے کمار کی صلاحیتوں پر بات کرتے ہوئے روینہ ٹنڈن نے کہا کہ وہ ماضی میں بھی بہترین اداکار تھے، آج بھی ہیں اور مستقبل میں بھی رہیں گے۔ ان کے بقول اکشے ہر کردار میں اپنی بھرپور محنت شامل کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ ان کی اداکاری میں مزید نکھار آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :منیب بٹ کا محرم الحرام پروائرل خصوصی پیغام،مجلس میں شرکت کی تصاویر وائرل

روینہ نے مزید کہا کہ دونوں نے ایک ہی دور میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، اس وقت وہ نئے تھے اور سیکھ رہے تھے، لیکن آج اکشے اپنے فن میں غیر معمولی مہارت حاصل کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن نے ماضی میں موہرا، میں کھلاڑی تو اناڑی، کھلاڑیوں کا کھلاڑی، بارود اور قیمت سمیت کئی کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کیا، جنہیں آج بھی مداح پسند کرتے ہیں۔

editor

Related Articles