مشعل خان نے واقعہ کربلا پر جذباتی نوٹ شیئر کر دیا

مشعل خان نے واقعہ کربلا پر جذباتی نوٹ شیئر کر دیا

پاکستانی اداکارہ اور میزبان مشعل خان نے محرم الحرام کے موقع پر واقعہ کربلا سے متعلق ایک فکر انگیز پیغام شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے کردار اور پیغام پر روشنی ڈالی۔

اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں مشعل خان نے لکھا کہ بہت سے لوگ پوچھتے ہیں کہ کربلا پر آنسو کیوں بہائے جاتے ہیں، لیکن اصل سوال یہ ہے کہ کیا ہم واقعی امام حسینؑ کو جانتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں :منیب بٹ کا محرم الحرام پروائرل خصوصی پیغام،مجلس میں شرکت کی تصاویر وائرل

انہوں نے لکھا کہ امام حسینؑ نے حق اور اصولوں کی خاطر اپنا گھر، اہل خانہ، ساتھیوں، بھائیوں، بھتیجوں، بیٹوں اور یہاں تک کہ اپنے شیر خوار فرزند تک کی قربانی دی، مگر اپنے ضمیر اور حق کے راستے پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

مشعل خان نے حضرت عباسؑ، حضرت علی اکبرؑ، حضرت علی اصغرؑ، حضرت قاسمؑ، حضرت عونؑ، حضرت محمدؑ، حضرت حبیب ابن مظاہرؑ، حضرت مسلم بن عوسجہؑ، حضرت حرؑ، حضرت زینبؑ اور دیگر شخصیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ نام صرف نام ہیں تو پھر ہم نے کربلا کو حقیقت میں نہیں سمجھا۔

یہ بھی پڑھیں :نادیہ خان نے ایشوریا رائے اور کترینہ کیف کی خوبصورتی پر کیا کہا؟

اداکارہ نے حضرت عباسؑ کی وفاداری، حضرت علی اکبرؑ اور حضرت علی اصغرؑ کی قربانی، حضرت عونؑ اور حضرت محمدؑ کی بہادری، حضرت حرؑ کی توبہ اور حضرت زینبؑ کے صبر و استقامت کو واقعہ کربلا کے اہم اسباق قرار دیا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر لکھا کہ کربلا ہمیں سکھاتی ہے کہ ہمیشہ حق کا ساتھ دینا چاہیے۔ جب تک حق اور باطل کی کشمکش، مظلوم اور ظالم کا فرق، اور انسانیت کا وجود باقی ہے، کربلا صرف تاریخ نہیں بلکہ ایک زندہ پیغام رہے گی، جو امام حسینؑ سے محبت رکھنے والے ہر دل میں زندہ رہے گی۔

editor

Related Articles