ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کے علماء و طلباء کیساتھ خصوصی نشست

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کے علماء و طلباء کیساتھ خصوصی نشست

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی جامعہ عروۃ الوثقیٰ آمد پر مدیر اعلی اور طلباء نے بھرپور استقبال کیا ۔

 اس موقع پر مدیر اعلیٰ جامعہ عروۃ الوثقیٰ سید جواد نقوی نے قومی شعور کی بیداری کو نسل نو کے لیے لازم قرار دیا۔

طلباء و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر سے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ملاقات، سیکورٹی و انٹیلی جنس تعاون بڑھانے پر زور،اعلامیہ

طلباء و طالبات  نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ  سوشل میڈیا پر پھیلائے جانیوالے منفی پراپیگنڈہ کے حوالے سے تمام شکوک و شبہات دور ہوگئے، پاک فوج ہماری آن، فخر اور شان ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ڈی جی آئی ایس پی آر کی فاسٹ یونیورسٹی کے طلبہ کیساتھ خصوصی نشست

طلبا کاکہنا تھا کہ پوری قوم سمیت دینی مکاتبِ فکر بھی اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *