پنجاب میں بجلی بلوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے حکومت کا بڑا اقدام

پنجاب میں بجلی بلوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے حکومت کا بڑا اقدام

مہنگائی اور بڑھتے ہوئے بجلی کے نرخوں سے پریشان عوام کے لیے  پنجاب حکومت نے بجلی کے بلوں میں کمی لانے کے لیے ایک اہم اور عملی قدم اٹھا لیا ہے۔ 

توانائی کے شعبے میں غیر معیاری مصنوعات کے بڑھتے  استعمال سے عوام کو بچانے اور بجلی کی بچت کو فروغ دینے کے لیے پنجاب حکومت نے نئی حکمت عملی اختیار کر لی ہے.

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں صوبے میں توانائی کی بچت کے لیے ایک جدید لیبارٹری قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سولر صارفین کے لیے بُری خبر آگئی

حکام کے مطابق مارکیٹ میں غیر معیاری پنکھوں، بیٹریز اور سولر مصنوعات بھری پڑی ہیں جو نہ صرف کم کارکردگی کا باعث بنتی ہیں بلکہ صارفین کے بجلی کے بلوں میں بھی اضافہ کرتی ہیں۔

 نئی لیبارٹری کے قیام سے ان مصنوعات کے معیار کی مؤثر جانچ ممکن ہو سکے گی۔

بیٹری اور پنکھے بنانے والی فیکٹریوں کے آلات اور سولر ٹیکنالوجی کی باقاعدہ ٹیسٹنگ کی جائے گی۔

 اس مقصد کے لیے سولر ٹیسٹنگ لیبز کو اپ گریڈ بھی کیا جائے گا، جس سے مقامی صنعت کو سہارا ملے گا اور درآمدی مصنوعات پر انحصار میں کمی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کے لئے خوشخبری، حکومت کا بڑا اعلان

اس منصوبے کی فزیبیلٹی کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے 16 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔

عوامی سطح پر اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ماہرین اسے ایک دیرینہ مسئلے کی طرف مثبت پیش رفت سمجھتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *