چین کو آپریشن بنیان المرصوص پر ہم سے زیادہ خوشی اور فخر ہے، ترجمان صدرمملکت

چین کو آپریشن بنیان المرصوص پر ہم سے زیادہ خوشی اور فخر ہے، ترجمان صدرمملکت

ایوانِ صدر کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے صدر مملکت کے حالیہ دورۂ چین پر مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین میں ہر اجلاس میں آپریشن بنیان المرصوص کا ذکر کیا گیا اور چین نے اس آپریشن کی کامیابی پر پاکستان سے زیادہ خوشی اور فخر کا اظہار کیا۔

مرتضیٰ سولنگی نے بتایا کہ صدر مملکت کا یہ سال 2025 میں چین کا دوسرا دورہ تھا۔ گزشتہ دورے میں چین کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ہوئیں جبکہ اس بار دورہ مزید اہم نوعیت کا ثابت ہوا۔ ان کے مطابق صدر نے صوبائی اداروں اور چینی حکام سے اہم ملاقاتیں کیں، متعدد سائیڈ لائن ملاقاتیں ہوئیں اور کئی ایم او یوز پر دستخط کیے گئے۔ چین نے پہلی بار کسی غیر ملکی سربراہ کو “انٹرنیٹیکل کمپلیکس” کا دورہ کرایا اور دفاعی بریفنگ دی، جو پاک چین تعلقات میں اعتماد کے ایک نئے باب کی عکاسی ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ گزشتہ دورے میں صدر کی چینی صدر اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں ہوئیں جبکہ اس بار صدر آصف علی زرداری پہلے سربراہ ہیں جنہوں نے کاشغر کا دورہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بعض دورے چین کی دعوت پر اور بعض پاکستان کی درخواست پر ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں پیدا ہونے والا “ڈس کنیکٹ” ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ امریکا کے بعد اُڑان پاکستان شروع ہوگئی، عطا تارڑ

انہوں نے مزید کہا کہ دورے سے یہ بات واضح ہوئی کہ چین کی ٹیکنالوجی پاکستان سے کئی درجے آگے ہے، تاہم یہ ٹیکنالوجی بتدریج پاکستان منتقل ہوگی۔ ایک بڑی چینی کمپنی گوادر میں سرمایہ کاری کرے گی جبکہ صدر نے کوئلہ گیسفیکیشن کا وژن دیا، جس میں چینی کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اس کے علاوہ کسانوں کے لیے وکیشنل ٹریننگ سینٹر بنانے پر بھی چین نے آمادگی ظاہر کی جبکہ پاکستان میں ہائی اسپیڈ ٹرین کے منصوبے پر بھی بات چیت ہوئی۔

سلیم مانڈوی والا نے مزید بتایا کہ لائیو اسٹاک ٹریسنگ سسٹم کے لیے سندھ حکومت اور چین کے درمیان ایم او یو سائن ہوا ہے۔ صدر مملکت نے جے-35 طیارے پر تفصیلی بریفنگ بھی لی۔ اب تک چھ ایم او یوز مکمل ہوچکے ہیں اور مزید پر بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کو کسی پریشانی میں نہیں دیکھنا چاہتا لیکن سیکیورٹی خدشات کے باعث فی الحال اس کا فوکس سندھ اور پنجاب تک محدود ہے۔ تاہم چین نے ہر اجلاس میں آپریشن بنیان المرصوص کا ذکر کیا اور اس کی کامیابی پر ہم سے زیادہ جشن منایا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور صدر پاکستان کیجانب سے سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *