امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ کل وائٹ ہاؤس میں ایک نہایت ذہین اور عظیم شخصیت کی آمد متوقع ہے جس کے باعث عالمی سطح پر تجسس میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں کل کچھ اہم ہونے والا ہے یہ ایک بہت مثبت چیز ہوگی اور کوئی سرپرائز سامنے آ سکتا ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد سیاسی و سفارتی حلقوں میں چہ مگوئیاں تیز ہو گئی ہیں۔اس حوالے سے بعض غیر ملکی میڈیا کا خیال ہے کہ وہ شخصیت فیلڈ مارشل عاصم منیر ہوسکتے ہیں تاہم اس حوالے سے امریکا اور پاکستان کی طرف سے باضابطہ تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔جب ٹرمپ کی طرف سے یہ بیان دیا جا رہا تھا تو اس وقت فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران کے دورہ پر تھے ان کی وطن واپسی یا امریکا روانگی سے متعلق فی والوقت کوئی اطلاعات نہیں ہیں
امریکی صدر نے مزید انکشاف کیا کہ کل ایک انتہائی اہم ذہین اور بااثر شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی جو نہ صرف اپنے ملک بلکہ عالمی معاملات میں بھی گہری دلچسپی رکھتی ہے۔ تاہم انہوں نے اس شخصیت کی شناخت ظاہر نہیں کی جس کے باعث یہ سوال شدت اختیار کر گیا ہے کہ آخر وہ کون ہے جس کی آمد نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ اس موقع پر ایک غیر معمولی نیوز کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں ممکنہ طور پر اہم اعلانات کیے جائیں گے۔ یہ پیش رفت ایران سے متعلق کسی ممکنہ معاہدے یا سفارتی بریک تھرو کی جانب اشارہ ہو سکتی ہے۔
وائٹ ہاؤس میں اس پراسرار اور عظیم شخصیت کی آمد اور متوقع پریس کانفرنس عالمی سیاست میں ایک نئے موڑ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے جبکہ دنیا بھر کی نظریں اب کل ہونے والی پیش رفت پر مرکوز ہیں۔