ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار کرکٹ کے روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج رات ٹی20 ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ کا تاج کس کے سر سجے گا؟ پاک بھارت ٹاکرا کل ہوگا
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والا یہ ہائی وولٹیج مقابلہ رات 7:30 بجے (پاکستانی وقت) شروع ہوگا، جبکہ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی بھرمار متوقع ہے۔
پاکستان کا جیتنے والی ٹیم پر اعتماد
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ فائنل کے لیے کھیلنے والی الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ ٹیم انتظامیہ کا ماننا ہے کہ موجودہ کمبی نیشن میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کا بہترین توازن موجود ہے، جو اس اہم مقابلے میں فتح دلانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ’کھلاڑیوں کی باہمی ہم آہنگی بہترین ہے اور یہی ٹیم ہمیں کامیابی کی راہ پر لے جا سکتی ہے‘۔
ڈریسنگ روم کا حوصلہ بلند، ٹیم میٹنگ میں عزم
فائنل سے قبل ٹیم میٹنگ میں ہیڈ کوچ اور کپتان نے کھلاڑیوں کو اعتماد اور بے خوفی سے کھیلنے کی تلقین کی۔ کھلاڑیوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ دباؤ میں آئے بغیر اپنی فطری کرکٹ کھیلیں اور فتح کی نیت سے میدان میں اتریں۔
اوپنرز سے جارحانہ آغاز کی امید
خاص طور پر اوپننگ بیٹرز کو ہدایت دی گئی کہ میچ کی ابتدا سے ہی جارحانہ انداز اپنائیں، تاکہ بھارتی ٹیم پر دباؤ ڈالا جا سکے اور پاکستان کو نفسیاتی برتری حاصل ہو۔
شاہین شاہ آفریدی کو خصوصی پیغام
اسٹار فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو کوچ کی جانب سے ایک خصوصی پیغام دیا گیا کہ ’پہلے اوور میں وکٹ ضرور لینی ہے‘۔ کوچ نے ان کی پشت پر تھپکی دے کر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، جو اس بات کی علامت ہے کہ ٹیم کو شاہین سے فائنل میں ابتدائی کامیابی کی بھرپور امید ہے۔
تاریخی لمحہ، ایشیا کپ میں پہلی بار پاک-بھارت فائنل
کرکٹ کے شائقین نے اس لمحے کے لیے 41 سال تک انتظار کیا ہے۔ ٹی20 ایشیا کپ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت کسی فائنل میں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گے، جس نے اس مقابلے کو مزید جذباتی اور اہم بنا دیا ہے۔
مزید پڑھیں:ٹی20 ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، پاک بھارت ٹاکرا، پاکستان پلیئنگ الیون میں اہم تبدیلیاں
ٹکٹوں کی قیمتیں 32 ہزار سے لے کر 4 لاکھ 80 ہزار روپے تک جا پہنچی ہیں، اور دنیا بھر سے شائقین اس تاریخی مقابلے کو دیکھنے کے لیے دبئی پہنچ چکے ہیں۔
پاکستان کی باؤلنگ بمقابلہ بھارت کی بیٹنگ
کرکٹ ماہرین کا ماننا ہے کہ اس فائنل کا اصل معرکہ پاکستان کی نپی تلی اور فارم میں موجود باؤلنگ لائن اور بھارت کی جارح مزاج بیٹنگ کے درمیان ہوگا۔
پاکستان کی باؤلنگ نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے، جبکہ بھارت کا ٹاپ آرڈر ابتدائی اوورز میں دباؤ ڈالنے کے لیے مشہور ہے۔ یہ میچ ایک کلاسک مقابلہ بننے جا رہا ہے