ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے تاریخی فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان اپنی بیٹنگ کا آغاز کرے گا۔
میچ دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے فلڈ لائٹس کے تحت کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں فائنل کے لیے مکمل تیار ہیں اور شائقین کی نظریں اس سنسنی خیز مقابلے پر جمی ہوئی ہیں۔
اس موقع پر سلمان علی آغا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے ، پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ان کا کہنا تھا کہ پچ میں کوئی خاص تبدیلی نہیں دیکھ رہا ۔جبکہ ہندوستانی کپتان سوریا کمار یادو نے ہم نے پچھلے میچوں میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور اسی تسلسل کو جاری رکھیں گے اور فائنل جیتیں گے