بھارت کو میچ سے قبل بڑا جھٹکا لگ گیا ان کے اہم آل رائونڈر ہاردیک پانڈیا ان فٹ ہوکر فائنل سے باہر ہوگئے ہیں اس سے قبل یہ خبریں تھیں کہ وہ دستیاب ہونگے تاہم اب ان کی جگہ کسی رنکو سنگھ ٹیم میں شامل کیا جائے گا
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے تاریخی فائنل سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ان کے اہم آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا انجری کے باعث فائنل میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔
ابتدائی اطلاعات میں کہا جا رہا تھا کہ پانڈیا فائنل کے لیے ٹیم کے ساتھ ہوں گے، تاہم اب ٹیم منیجمنٹ نے انہیں فائنل سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہاردیک پانڈیا کی غیر موجودگی میں ٹیم ان کی جگہ کسی اور کھلاڑی کو شامل کرے گی۔
یہ فائنل آج دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے فلڈ لائٹس کے تحت کھیلا جائے گا۔