ڈجیٹل فنڈز ٹرانسفر , 2 گھنٹے کے کولنگ پیریڈ سے متعلق اسٹیٹ بینک وضاحت

ڈجیٹل فنڈز ٹرانسفر , 2 گھنٹے کے کولنگ پیریڈ سے متعلق اسٹیٹ بینک وضاحت

ڈجیٹل فنڈز ٹرانسفر میں 2 گھنٹے کے کولنگ پیریڈ سے متعلق وضاحت اسٹیٹ بینک نے وضاحت پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے کہا کہ تمام ڈجیٹل فنڈز ٹرانسفر ریئل ٹائم بنیاد پر ہوتے ہیں، رقوم وصول کنندگان کے اکاؤنٹس میں فوراً منتقل ہو جاتی ہیں، 2 گھنٹے کے کولنگ پیریڈ کا اطلاق صرف وصول رقوم کے استعمال یا رقم کےاخراج پر ہوتا ہے۔

پاکستان کے مرکزی بینک نے کہا کہ برانچ لیس بینکنگ والٹس / اکاؤنٹس میں رقوم فوراً منتقل ہو جاتی ہیں، قوم کا اخراج یا آن لائن خریداری، موبائل ٹاپ اپس 2 گھنٹے کے کولنگ پیریڈ کے بعد ہی ممکن ہوسکتی ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ یہ شرط اپریل 2023 میں متعارف کرائی گئی تھی، برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹس کےلیے صارف کی ضروری مستعدی کے تقاضے نسبتاً سادہ ہیں۔

دھوکا دہی پر مبنی لین دین کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، 2 گھنٹے کے کولنگ پیریڈ سے صارفین مشکوک یا جعلی لین دین کی بروقت اطلاع دے سکیں گے۔

اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ گزشتہ ڈھائی سال سے جاری کردہ کولنگ پیریڈ کی ہدایات مؤثر طور پر کام کر رہی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *