جنگ کو کھیل سے جوڑنا مایوسی کی علامت ہے ، محسن نقوی کا مودی کو دوٹوک جواب

جنگ کو کھیل سے جوڑنا مایوسی کی علامت ہے ، محسن نقوی کا مودی کو دوٹوک جواب

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کو کھیل سے جوڑنا مایوسی کی علامت ہے۔

محسن نقوی نے مودی سرکار پر تنقید کرتے کہا کہ ایسا کرنا کھیل کی اصل روح کو مجروح کرتا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جنگ تمہارے فخر کا پیمانہ ہے تو تمہیں ذلت آمیز شکست ہوئی، تاریخ تمہاری پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست محفوظ کرچکی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ کوئی میچ اس سچائی کو نہیں بدل سکتا۔

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے میچ میں جیت کے بعد  اپنی ٹوئٹ میں کھیل کو “آپریشن سندور” سے تشبیہ دے کر واضح کیا کہ بھارت کے لیے یہ میچ کھیل نہیں، ایک جنگی بیانیہ تھا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی سوشل میڈیا پر لکھا، ’مودی نے سیاست کے لیے کرکٹ کی اسپرٹ تباہ کردی، کرکٹ کے کلچر اور اسپرٹ کو تباہ کرکے مودی اپنی سیاست بچانے کے لیے برصغیر میں امن کے امکانات اور مسائل کے حل کے لیے چانسز ختم کر رہا ہے۔

بھارت کےاپنے ہی سابق کرکٹر روی شاستری نے بھارتی بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیا اور تقریب میں تاخیر کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتنا اچھا فائنل ہوا لیکن اختتامی تقریب نے سب کچھ برباد کردیا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل کو بھارت نے ڈرامہ بنا دیا ، بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ جیتنے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی کرکٹ ٹیم نے سپورٹس مین سپرٹ کی دھجیاں بکھیر دی، ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سےٹرافی لینےسے انکار

بی سی سی آئی نے اے سی سی کو باضابطہ طور پر ٹرافی نہ لینے کے بارے میں آگاہ کیا جس کے بعد ٹرافی میدان سے واپس منگوا لی گئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *