محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں آج آندھی اور بارش کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرمی سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر ، سندھ کے اضلاع حیدرآباد، میرپورخاص، تھرپارکر، بدین، سجاول اور ٹھٹھہ میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجۂ حرارت بڑھنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں آج پارہ 36 اور کل 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کل چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، سمندری ہواؤں کی بندش اور شمال مغربی سمت کی ہوائیں چلنے کے سبب اتوار کو دوسرے روز بھی گرمی رہی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اتوار کو درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 2.1 ڈگری اضافے سے 37.6 ڈگری اور ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد رہا۔