حکومت نے گندم کی قیمتوں سے متعلق جامع حکمت عملی تیار کرلی، تفصیلات سامنے آگئیں

حکومت  نے گندم کی قیمتوں سے متعلق جامع حکمت عملی تیار کرلی، تفصیلات سامنے آگئیں

حکومت نے گندم کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ محکمہ خوراک پنجاب کے حکام کے مطابق صوبے میں گندم مارکیٹ کو پرائیویٹ مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا بلکہ مؤثر ریگولیشن پالیسی کے ذریعے گندم مارکیٹ کو مستحکم بنایا جائے گا۔

حکام نے کہا کہ مقامی خریداری فوڈ سیکیورٹی کا بہترین ذریعہ ہے۔ پنجاب حکومت گندم کی خریداری اور قیمتوں کو مستحکم کرے گی اور کسانوں کو سہارا دینے کے لیے مقامی گندم خریدنے پر غور کر رہی ہے۔

محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق صوبہ اپنے اسٹریٹجک ریزروز بھی قائم کرے گا۔ اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس فیصلے سے گندم اور روٹی کی قیمتوں میں استحکام لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن: 200 سے زائد گوداموں سے ذخیرہ کی گئی گندم قبضے میں لے لی گئی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *