علیمہ خانم کو 26 نومبر کے مقدمے میں 7 سال تک کی سزا، حسن ایوب نے بڑی خبر دے دی

علیمہ خانم کو 26 نومبر کے مقدمے میں 7 سال تک کی سزا، حسن ایوب نے بڑی خبر دے دی

سینئر تجزیہ کار حسن ایوب نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی بہن علیمہ خان کا 26 نومبر کیس میں ٹرائل اور 7 سال تک کی سزا کا انکشاف کر دیا۔

 حسن ایوب نے آزاد ڈیجیٹل پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ علیمہ خان کا 26 نومبر کیس میں ٹرائل ہوگا اور انہیں جلد ہی 5 سے 7 سال کی سزا ہوسکتی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ علیمہ خانم کو 26 نومبر کے مقدمے میں 5 سے 7 سال کی سزا ہوگی کیونکہ “ہونی کو کوئی نہیں ٹال سکتا۔”

حسن ایوب نے کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سفارتکاری کے محاذ پر اچھا کام کیا ہے جس سے ملک کی عزت میں اضافہ ہوا ہے۔

 وزیراعظم مختلف ممالک کے سفیروں سے روابط میں کبھی جرمنیاں تو کبھی عربی زبان میں بات چیت کرتے ہیں، جس سے سفیروں کو اپنائیت کا احساس ہوتا ہے۔

حسن ایوب نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور نے آج عمران خان سے ملاقات کے دوران بتا دیا کہ پارٹی میں ایک فارورڈ بلاک بن چکا ہے۔

قبل ازیں راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان سمیت 10ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس میں حکم عدولی پر ایس ایچ او اور اے ایس آئی صادق آباد کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا جس پر دونوں اہلکاروں کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیاگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر سے متلعق احتجاج کے کیس میں چالان کے سمن کی تعمیل نہ کرانے پر ایس ایچ او تھانہ صادق آباد ندیم عباس اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر شکیل کی گرفتاری کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو کس مقدمے میں سزا سنائی جانیوالی ہے؟ علیمہ خان نے پیشگوئی کردی

عدالت نے احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر ایس ایچ او اور اے ایس آئی کو صادق آباد 6، 6 ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے 50، 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *