پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 12 ہزار عارضی اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 12 ہزار عارضی اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں مزید 12 ہزار عارضی اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 12 ہزار عارضی اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس طرح صوبے کے تعلیمی اداروں میں مجموعی طور پر 24 ہزار ایس ٹی آئیز (سکول ٹیچر انٹرنیز) رکھنے کی منظوری دی گئی ہے، صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق پچھلے سال بھرتی کیے گئے ایس ٹی آئیز کے کنٹریکٹ میں توسیع بھی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: جعلی ای ۔ چالان اسکینڈل، شہریوں کو جعلی ای۔ چالان پیغامات موصول ہونے کی اطلاعات

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھرتیوں کی باضابطہ منظوری دے دی ہے جبکہ اس ضمن میں جلد اشتہار بھی جاری کیا جائے گا، نئے اساتذہ کو 4 ماہ کے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا جبکہ انہیں ماہانہ 45 ہزار روپے تک تنخواہ دی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *