پنجاب حکومت کا مری میں تعمیراتی منصوبوں پر پابندی سے متعلق بڑا فیصلہ

پنجاب حکومت کا مری میں تعمیراتی منصوبوں پر پابندی سے متعلق بڑا فیصلہ

پنجاب حکومت نے مری میں سڑکوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں سمیت ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مری میں ہر قسم کے تعمیراتی منصوبوں پر پابندی تین ماہ تک برقرار رہے گی۔

اس مدت کے دوران، پتھر کی کرشنگ، ڈرلنگ، کان کنی اور تعمیراتی سامان کی نقل و حمل کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پابندی کے دوران کوئی نئی فیکٹریاں، دکانیں یا بازار نہیں بنائے جا سکتے۔ حکام ضلعی انتظامیہ مری کے مطابق یہ فیصلہ مری ماسٹر پلان کے تحت ہل اسٹیشن کے تحفظ اور رہائشیوں اور سیاحوں کے لیے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *