متحدہ عرب امارات نے ویزہ قوانین میں بڑی تبدیلیاں کر دیں اور متعدد نئی ویزہ کی اقسام متعارف کروادیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلجنس (AI) کے ماہرین کیلئے متحدہ عرب امارات نے خصوصی ویزہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں مختلف ایوئنٹس، فیسٹولز ، نمائشیں ، کانفرنسنز اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے نیا ایونٹ ویزہ بھی متعارف کرایا گیا ہے۔
کروز شپ یا تفریحی شپ سے متحدہ عرب امارات آنے والے سیاحوں کو ملٹی پل انٹری ویزہ دیا جائے گا۔
اماراتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جنگ یا قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کو اسپانسر کے بغیر ایک سالہ رہائشی پرمٹ دیا جائے گا۔
The Federal Authority for Identity, Citizenship, Customs and Port Security announces new amendments and additions to entry visa regulations pic.twitter.com/YAXxLI4XZF
— UAEGOV (@UAEmediaoffice) September 29, 2025