کاروبار شروع کرنا ہوا آسان ، پنجاب حکومت کا نئی سہولت کا آغاز

کاروبار شروع کرنا ہوا آسان ، پنجاب حکومت کا نئی سہولت کا آغاز

اپنا کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری! حکومت نے بڑی سہولت کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت اب این او سی کے حصول کے لیے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔

پنجاب حکومت نے ای بز پورٹل کے ذریعے 30 مختلف کاروباروں کے لیے این او سی کے حصول کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔

اس ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے تصدیق اور منظوری کا مکمل عمل اب آن لائن مکمل ہوگا، اور صارفین کو کسی بھی مرحلے پر فزیکل فائل یا کاغذی کارروائی کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں : صرف 19 ہزار روپے ماہانہ، سوزوکی آلٹو آفر نے سب کو حیران کر دیا

اس موقع پر چیف سیکریٹری پنجاب نے کہا کہ ای بز پورٹل کاروباری طبقے کے لیے ایک انقلابی سہولت ہے، جو انہیں دفاتر کے چکر لگانے سے نجات دلائے گا۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب حکومت آئی ٹی کے جدید استعمال سے نہ صرف عوامی خدمات کو بہتر بنا رہی ہے بلکہ کاروباری ماحول کو بھی سہل اور شفاف بنانے کے لیے سرگرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک اور انسٹاگرام مفت نہیں رہے ! صارفین اب فیس ادا کرینگے

چیف سیکریٹری نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کو دسمبر تک تمام متعلقہ سروسز کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ای فاس اور ای پروکیورمنٹ جیسے منصوبے پہلے ہی کامیابی سے چل رہے ہیں، اور ای بز پورٹل ان کوششوں کا تسلسل ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *