پاکستان کا فتح 4 گراونڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا فتح 4 گراونڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: پاک فوج نے آج ملکی طور پر تیار کردہ نئے شامل ہونے والے فتح -4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ یہ تجربہ 750 کلومیٹر رینج پر کیا گیا۔

فتح -4 جدید ایویونکس اور انتہائی جدید نیویگیشنل آلات سے لیس ہے۔ یہ میزائل اپنے ٹریان ہگنگ فیچرز کے باعث دشمن کے میزائل دفاعی نظام سے بچ نکلنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی طاقت رکھتا ہے۔ فوجی راکٹ فورس کمانڈ کے حصے کے طور پر فتح -4 پاک فوج کے روایتی میزائل نظاموں کی رسائی، تباہ کن صلاحیت اور بقا کو مزید مضبوط بنائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آج کے کامیاب تجربے کا مشاہدہ چیف آف جنرل اسٹاف، پاک افواج کے سینئر افسران، محنتی سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن، قدرتی آفات خطرہ قرار ، ایشیائی ترقیاتی بینک

صدرِ پاکستان، وزیرِاعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی اس کامیاب تربیتی فائر پر شریک فوجی جوانوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *