بنوں میں خوارج کی بزدلانہ کارروائی، عوامی رابطہ پل دھماکے سے تباہ کردیا

بنوں میں خوارج کی بزدلانہ کارروائی، عوامی رابطہ پل دھماکے سے تباہ کردیا

بنوں کی تحصیل جانی خیل میں خوارج نےبزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے دھماکہ خیز مواد سے عوامی رابطہ پل کو اڑا دیا۔

جانی خیل کے عوام نے خوارج کی جانب سے پل کی تباہی پر شدید ردِعمل ظاہر کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی خیل کے علاقے میں خوارج نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ خوارج نے پل کے نیچے بارودی مواد نصب کیا، جس کے پھٹنے سے پل مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

واقعے کے بعد اہلِ علاقہ نے خوارج کے خلاف سخت غم و غصہ کا اظہار کیا اور اس کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے علاقے کے امن و ترقی پر کھلا حملہ قرار دیا۔

اہلِ علاقہ کا کہنا تھا کہ تمام سڑکیں، مساجد اور مدارس عوامی سہولت کے لیے بنائے گئے ہیں، خوارج کے یہ بزدلانہ حملے کسی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خوارج چاہے افغانی ہوں یا کسی اور شناخت سے تعلق رکھتے ہوں، ان کا یہ عمل سراسر غلط ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر سے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ملاقات، سیکورٹی و انٹیلی جنس تعاون بڑھانے پر زور،اعلامیہ

اہلِ علاقہ کے مطابق خوارج کی یہ حرکات صرف عوام کو نقصان پہنچانے اور تکلیف دینے کے مترادف ہیں۔ یہ تمام حملے اسلام کے منافی ہیں، اگر خوارج واقعی مسلمان ہوتے تو ایسا ہرگز نہ کرتے۔

مقامی افراد نے بتایا کہ پل کی تباہی کے بعد کئی بیمار اور ضعیف افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اہلِ علاقہ نے کہا کہ اگر خوارج اتنے طاقتور ہیں تو بزدلانہ کارروائیوں کے بجائے سامنے آ کر مقابلہ کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *