ملک بھر میں بارشوں کے نئے سپیل کی پیش گوئی، سلسلہ کب سے شروع ہوگا؟

ملک  بھر میں بارشوں کے نئے سپیل کی پیش گوئی، سلسلہ کب سے شروع ہوگا؟

محکمہ موسمیات نے 4 اکتوبر سے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ موسمیات لاہور عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ 4 اکتوبر کو بارش کا ایک سپیل ملک میں داخل ہوگا اور 4 سے 7 اکتوبر کے دوران ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔ ان کے مطابق یہ بارش پری موسمِ سرما کی ہوگی۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات لاہور نے مزید بتایا کہ اس بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگی اور درجہ حرارت 37 ڈگری سے کم ہو کر 30 ڈگری تک آ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سردی کا آغاز اکتوبر کے آخری ہفتے سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی منگل کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *