ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے واضح کر دیا ہے کہ اگر بھارتی ٹیم کو ایشیا کپ کی ٹرافی درکار ہے تو بھارتی کپتان کو خود اے سی سی کے دفتر آکر ٹرافی وصول کرنا ہوگی۔
دبئی میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محسن نقوی سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے ایشیا کپ ٹرافی حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔ تاہم محسن نقوی نے اس معاملے کو اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ نہ ہونے کی بنیاد پر مسترد کر دیا۔
ذرائع کے مطابق جب راجیو شکلا نے مسلسل اصرار کیا تو محسن نقوی نے دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہاکہ اگر بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو ان کا کپتان خود اے سی سی کے دفتر آکر مجھ سے ٹرافی لے جائے۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ 2023 کا فائنل جیتنے کے باوجود اس وقت کے صدر اے سی سی محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔