وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارتِ توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 4 جولائی 2026 سے آئندہ ایک ہفتے کے لیے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 297 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ اس سے قبل پیٹرول 299 روپے 50 پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمت 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ پہلے یہ 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر تھی۔
یہ بھی پڑھیں :پیٹرول کتنا سستا ہوگا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا تھا اور دونوں مصنوعات کی قیمتیں بالترتیب 299 روپے 50 پیسے اور 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں :عالمی منڈی میں خام تیل 4 ماہ کی کم ترین سطح پر، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان

