’بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو کپتان دفتر آکر مجھ سے لے جائے‘

’بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو کپتان دفتر آکر مجھ سے لے جائے‘

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ٹرافی مانگ لی جس پر ایشئین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے واضح کہا کہ ’بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو کپتان دفتر آکر مجھ سے لے جائے‘۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ ٹرافی سے متعلق بات اے سی سی میٹنگ کے ایجنڈے میں شامل نہیں، راجیو شکلا نے ٹرافی لینے کے لیے محسن نقوی سے اصرار کیا۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے جواب دیا کہ بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو کپتان دفتر آکر مجھ سے لے جائے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم مودی سرکار کی ایما پر ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود ٹرافی وصول نہ کرنے پر ناصرف دنیائے کرکٹ بلکہ بھارت میں بھی رسوا ہو رہی ہے اور اس پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔

ایسے میں لوگوں کے ذہنوں میں سوال بھی اٹھ رہا ہے کہ اگر بھارت کو ٹرافی نہیں ملی تو ایشیا کپ کی ٹرافی اس وقت کہاں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کی ٹرافی دبئی میں ہی موجود ہے۔

اس سے قبل سیاست دان ششی تھرور اور سابق کپتان کپل دیو نے بھی کہا تھا کہ جب پاکستان سے کھیل رہے ہیں تو ان سے ہاتھ بھی ملانا چاہیے اور ٹرافی بھی لینی چاہیے تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *