سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، جبکہ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 35 ڈالر کے نمایاں اضافے کے بعد پہلی بار 3890 ڈالر فی اونس ہوگیا۔ بین الاقوامی سطح پر اس اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں رہے، جہاں فی تولہ سونا 3500 روپے کے ہوشربا اضافے کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے تک پہنچ گیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3001 روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 51 ہزار 747 روپے ہوگئی۔ یاد رہے کہ منگل کے روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 3178 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد نرخ 4 لاکھ 6 ہزار 778 روپے پر پہنچے تھے۔