ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی اور مذاکرات کے لیے پاکستان نمایاں کردار ادا کر رہا ہے،ایاز صادق

ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی اور مذاکرات کے لیے پاکستان نمایاں کردار ادا کر رہا ہے،ایاز صادق

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ اگر نیت صاف ہو اور انسان خلوص کے ساتھ کوشش کرے تو اللہ تعالیٰ خود راستے آسان کر دیتا ہے 

پاکستان نے حالیہ عالمی صورتحال میں یہی اصول اپنا کر مثبت کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں پاکستان نے اہم اور نمایاں کردار ادا کیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نہایت حکمت عملی سے دونوں ممالک کے وفود کو مذاکرات کی میز پر دوبارہ بٹھانے میں کردار ادا کیا

حالانکہ کئی مواقع پر ماحول انتہائی کشیدہ ہو چکا تھا۔ پاکستان ان چند ممالک میں شامل تھا جس نے ابتدا ہی سے جنگ کی مخالفت کی اور سفارتی حل پر زور دیا۔

 یہ بھی پڑھیں  :افغانستا ن ہمارے تحفظات کا ازالہ کرنے سے انکاری ہے،بے گناہ شہریوں پر حملے کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی ،ایاز صادق

سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ اس کی توجہ عوامی ترقی کے بجائے ذاتی مفادات پر مرکوز رہی جبکہ موجودہ قیادت نے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا۔

سڑکوں کے بڑے منصوبے تکمیل کے قریب ہیں اور عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔ 2022 کے مشکل حالات میں پاکستان نے اہم فیصلے کیے جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ قیادت نے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کیا اور مختلف ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات قائم کیے۔ بھارت کے علاوہ پاکستان نے دنیا کے اہم ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے اور بعض رہنماؤں نے اسے ایک بڑی عالمی جنگ کو ٹالنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ یہ سب کامیابیاں اسی وقت ممکن ہوتی ہیں جب نیت نیک ہو اور قیادت مخلص ہو۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *