غزہ جنگ بندی کیلئے زبردست پیشرفت جاری ، امید ہے جلد معاہدہ ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

غزہ جنگ بندی کیلئے زبردست پیشرفت جاری ، امید ہے جلد معاہدہ ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے لیے زبردست پیش رفت کررہے ہیں، توقع ہے غزہ جنگ بندی سے متعلق معاہدہ جلد ہوگا۔

وائٹ ہاؤس میں ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ حماس ان چیزوں سے اتفاق کر رہی ہے جو بہت اہم ہیں، تمام ممالک نے غزہ امن منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ترک صدر اور اردن کے شاہ سے بات ہوئی ہے ، نیتن یاہو کو یرغمالیوں کی ڈیل کے بارے میں منفی رویہ اختیارکرنے سے باز رہنا چاہئے ، حماس بہت اہم چیزوں سے اتفاق کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ جنگ بندی مذاکرات، حماس نے سرکردہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی سمیت متعدد شرائط رکھ دیں

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر یہ بھی کہا کہ تجارت اور ٹیرف سے 7 جنگیں روکیں، پاکستان اور بھارت کی جنگ بھی روکی، جنگ میں 7 طیارے گرائے گئے تھے۔

امریکی صدر نے کہا کہ شٹ ڈاؤن ڈیموکریٹس کے باعث ہے، ڈیموکریٹس غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو صحت کی سہولت دیناچاہتے ہیں ، اوباما دور سے اربوں ڈالر کی سبسڈیزدے کر معیشت کو تباہ کر دیا گیا، بدامنی کا شکار شکاگو وار زون بن چکا ہے، فوج کی تعیناتی کے بعد واشنگٹن ڈی سی پرامن شہر بن چکا ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر نے الاسکا میں ایمبر مائننگ ڈسٹرکٹ تک رسائی کے لیے سڑک کی تعمیر کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :چاہتے ہیں فوری امن قائم ہو،حماس عالمی نگرانی میں ہتھیار ڈالنے پرمتفق

واضح رہے کہ آج غزہ میں اسرائیلی  بربریت کو دوسال مکمل ہوچکے ہیں ، غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک محصور علاقے میں شہادتوں کی مجموعی تعداد 66 ہزار 288 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 69 ہزار 165 ہو گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *