سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد آج کمی دیکھی گئی ہے۔ جیولرز اور تجارتی حلقوں کے مطابق، عالمی بازار میں سونے کی قیمت کم ہونے کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3 ہزار 200 روپے کی کمی کے بعد 523,762 روپے کا ہوگیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 743 روپے گھٹ کر 449,041 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 32 ڈالر کی کمی کے بعد 5,010 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان ریلیف پیکج ،مستحقین تک کیسے رقم پہنچے گی؟وزیر اعظم کا بڑا اعلان

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان جاری رہا۔ گزشتہ دن کے اضافے کے بعد آج چاندی کی فی تولہ قیمت 55 روپے کم ہو کر 8,164 روپے پر آگئی ہے۔

ماہرین کے مطابق، عالمی سطح پر تجارتی سرگرمیوں اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ، مقامی مارکیٹ میں ڈیمانڈ اور سپلائی میں تغیر بھی قیمتوں کی کمی کا سبب بن رہا ہے۔

صرافہ مارکیٹوں کے تاجروں کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ اگلے چند دنوں میں بھی جاری رہ سکتا ہے، لہٰذا صارفین اور سرمایہ کاروں کو مارکیٹ کے حالات پر نظر رکھنی چاہیے۔

editor

Related Articles