سہیل آفریدی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نہیں بنیں گے، سرپرائز ہوسکتا ہے، ندیم افضل چن کا دعویٰ

سہیل آفریدی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا  نہیں بنیں گے، سرپرائز  ہوسکتا ہے، ندیم افضل چن کا دعویٰ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی اطلاع کے مطابق سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نہیں بنیں گے، جبکہ کل تک اس بات کا فیصلہ ہو جائے گا کہ نیا وزیر اعلیٰ کون ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ تحریک انصاف خود ہی سہیل آفریدی کا نام تبدیل کرکے نیا نام سامنے لے آئے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ اپوزیشن بھی اپنا امیدوار سامنے لائے گی اور کوئی سرپرائز سامنے آسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دو دن خیبر پختونخوا کی سیاست کے لیے نہایت اہم ہیں۔

دوسری جانب علی امین گنڈاپور نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے اور وہ جمعرات کو گورنر کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیں گے۔ گورنر 48 گھنٹوں کے اندر استعفیٰ کی منظوری کے لیے سمری پر دستخط کریں گے۔

وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ منظور ہوتے ہی صوبائی کابینہ بھی تحلیل ہو جائے گی۔ اس کے بعد پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نئے وزیر اعلیٰ کے نام کی توثیق کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ماحول دوست ٹرانسپورٹ نظام  کے نفاذ کے لیے بڑا فیصلہ

نامزد وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس طلب کریں گے، جس میں ووٹنگ کے ذریعے نامزد امیدوار کو اپنی اکثریت ثابت کرنا ہوگی۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے کل ارکان کی تعداد 145 ہے، جبکہ اکثریت کے لیے کم از کم 73 ووٹ درکار ہوں گے۔ اس وقت پاکستان تحریک انصاف کو ایوان میں 90 سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *