یاد رہے کہ 4 اکتوبر کو طیفی بٹ کی گرفتاری کی اندرونی تفصیلات بھی سامنے آئی تھیں بتایا گیا تھا کہ اسے دبئی میں ایک دعوت کے دوران ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا گیا۔
ملزم کی گرفتاری کے لیے لاہور پولیس نے انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ جاری کروائے تھے بالاج قتل کے فوراً بعد طیفی بٹ اسلام آباد سے گلاسگو فرار ہو گیا تھا تاہم لندن کا ویزا ختم ہونے پر وہ دوبارہ ویزہ تجدید کے لیے دبئی پہنچا جہاں سے اسے گرفتار کر لیا گیا۔