سعودی عرب کے وژن 2030 سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں ، وزیر خزانہ

سعودی عرب کے وژن 2030 سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں ، وزیر خزانہ

 وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ’سعودی وژن 2030 کو دنیا میں منفرد مقام حاصل ہو رہا ہے، سعودی عرب کے وژن 2030 سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

کراچی میں سعودی سرمایہ کاروں اور اوورسیز چیمبر آف کامرس سے اپنے ورچوئل خطاب میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔ دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جا رہا ہے،  وفاقی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے کی توثیق کی ہے جو دوطرفہ تعلقات میں ایک نیا باب ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے ، برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے لیے پُرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:ایس آئی ایف سی کے تعاون سے آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں مسلسل اضافہ، آئندہ 5 برس کا ہدف مقرر

وزیر خزانہ  نے کہا کہ حکومتی کاوشوں کی بدولت ملک کو معاشی استحکام ملا۔ تین بڑی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کے معاشی اشاریوں کو مثبت قرار دیا۔

انہوں نے بتایا کہ توانائی اور ٹیکس سمیت مختلف شعبوں میں بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں،  ’ہم کیش لیس معیشت کی جانب بڑھ رہے ہیں، معیشت میں ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت آئے گی۔‘

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی سالانہ میٹنگ کے سلسلے میں آج رات واشنگٹن روانہ ہوں گا، سیلاب زدگان کی بحالی کا چیلنج درپیش ہے۔

editor

Related Articles