سمندر کے اوپر معلق نظر آنے والی کشتی، حقیقت سامنے آگئی

سمندر کے اوپر معلق نظر آنے والی کشتی، حقیقت سامنے آگئی

سمندر کے اوپر معلق نظر آنے والی کشتی نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا، دلچسپ منظر کی حقیقت سامنے آگئی ۔ سمندر کے افق پر ایک ایسی کشتی دیکھی گئی جو زمین سے اوپر ہوا میں تیرتی ہوئی محسوس ہو رہی تھی، جس نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی الجھا دیا۔

ماہرین کے مطابق یہ منظر ’’فٹا مورگانا‘‘ نامی قدرتی آپٹیکل فریب کا نتیجہ ہے۔ اس عمل میں گرم اور ٹھنڈی ہوا کی تہیں روشنی کو موڑ دیتی ہیں، جس کے باعث دور موجود اشیاء اپنی اصل جگہ سے ہٹ کر دکھائی دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :اون سے ہڈیوں کی مرمت ممکن، نئی تحقیق سامنے آگئی

اس صورتحال میں افق کا وہ حصہ جو عام طور پر درست سمت کا تعین کرتا ہے، بصری طور پر غلط معلومات دینے لگتا ہے اور کشتی پانی کے بجائے آسمان کے قریب نظر آنے لگتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ منظر کسی ماورائی یا غیر فطری عمل کا نتیجہ نہیں بلکہ مکمل طور پر طبیعیاتی اصولوں کی پیداوار ہے، تاہم دیکھنے والوں کے لیے یہ تجربہ کسی جادوئی منظر سے کم محسوس نہیں ہوتا۔

editor

Related Articles