سرکاری ملازمین کے ہاؤسنگ رینٹ میں 85 فیصد اضافے کا فیصلہ

سرکاری ملازمین کے ہاؤسنگ رینٹ میں 85 فیصد اضافے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو ریلیف دینے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا ہے، سرکاری ملازمین کے ہاؤسنگ رینٹ میں 85 فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

 سرکاری ملازمین کے ہاؤسنگ رینٹ (House Rent Allowance) میں 85 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو مہنگائی کے اس دور میں ایک اہم اور دیرینہ مطالبے کی تکمیل سمجھی جا رہی ہے۔

وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کے لئے ہاؤسنگ رینٹ الاؤنس میں اضافے کی منظوری دےدی ہے، سمری حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں : شوگر ملز ایسوسی ایشن نےچینی کی قیمت میں تشویش ناک حد تک اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا

ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافہ گریڈ 1 سے 22 تک کے ملازمین کے لیے ہوگا۔  اضافے کا اطلاق مستقل اور کنٹریکٹ سرکاری ملازمین پرہوگا۔

وزارت خزانہ کےذرائع کےمطابق اضافہ موجودہ بنیادی تنخواہ پر لاگو ہوگا،موجودہ الاؤنس 2008 کی بنیادی تنخواہ پر دیا جا رہا تھا۔

ماہرین کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف سرکاری ملازمین کے معیارِ زندگی میں بہتری آئے گی بلکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اثرات کو بھی جزوی طور پر کم کیا جا سکے گا تاہم اس اضافے سے حکومتی بجٹ پر پڑنے والے ممکنہ اثرات اور نجی شعبے پر پڑنے والے دباؤ کو بھی مدنظر رکھنا ہو گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *