بابر اعظم نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

بابر اعظم نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم نے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 3000 رنز مکمل کر کے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

انہوں نے 48 ویں اوور کی چوتھی گیند پر ایک باؤنڈری کے ساتھ یہ کارنامہ انجام دیا بابر اعظم 37 میچوں میں 3021 رنز بنانے والے پاکستان کے پہلے اور مجموعی طور پر آٹھویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پی سی بی کا بابراعظم سے متعلق اہم فیصلہ

اس دوران انہوں نے 18 نصف سنچریاں اور آٹھ سنچریاں بھی سکور کی ہیں ایشیا کے دیگر کھلاڑیوں میں شبمن گل 2826 رنز، رشبھ پنت 2731 رنز، روہت شرما 2716 رنز، دیموتھ کرونارتنے 2642 رنز اور ویرات کوہلی 2617 رنز کے ساتھ نمایاں ہیں ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *