ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ پر تاحیات پابندی لگ گئی

ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ پر تاحیات پابندی لگ گئی

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی ہے سلمان اقبال بٹ اب ایتھلیٹکس کے حوالے سے کسی بھی قسم کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

اس فیصلے سے ورلڈ ایتھلیٹکس، ایشین ایتھلیٹکس اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے ایتھلیٹکس فیڈریشن نے سید حبیب شاہ پر بھی 10 سال کی پابندی عائد کر دی ہےیہ پابندیاں بدانتظامی اور ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے آئین کی خلاف ورزی کی وجہ سے لگائی گئی ہیں۔

سلمان بٹ اور حبیب شاہ نے پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے غیر آئینی اور غیر قانونی انتخابات کروائے تھےایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے 31 اگست کو پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے انتخابات کالعدم قرار دے دیے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ارشد ندیم کی ورلڈچیمپئن شپ میں ناقص کارکردگی پر جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

سلمان بٹ اور حبیب شاہ نے 29 اگست کو انتخابات کی اطلاع دی تھی جو فیڈریشن کے آئین کے خلاف تھاایتھلیٹکس فیڈریشن نے 30 اگست کو پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کو خط بھی لکھ کر قانونی طریقہ کار اختیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔

سلمان اقبال بٹ خود فیڈریشن کے آئین پر دستخط کرنے والوں میں شامل ہیںفیڈریشن نے معاملے کی جانچ کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی جس نے سلمان بٹ اور حبیب شاہ کو اپنا موقف پیش کرنے کے لیے طلب کیاتاہم دونوں پیش نہ ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

کمیٹی نے دستیاب ریکارڈ کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ ایگزیکٹیو کمیٹی کے سامنے پیش کی نتیجہ کے طور پرؒ ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے سلمان بٹ پر تاحیات پابندی اور سیکرٹری پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن سید حبیب شاہ پر 10 سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔

editor

Related Articles