انٹرنیٹ سروس دوبارہ معطل کرنے کی تجویز پر غور

انٹرنیٹ سروس دوبارہ معطل کرنے کی تجویز پر غور

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس دوبارہ معطل کیے جانے کی تجویز پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے موجودہ صورتحال کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کی داخلی اور خارجی راستوں پر سول کپڑوں میں ملبوس افراد کو تعینات کر دیا گیا ہے جو مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کی حکمت عملی پر نظر رکھیں گے۔ داخلی راستوں پر پولیس کی قیدی وینز پہنچانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں قائم ریسٹ ہاؤسز کا ریکارڈ چیک کیا جائے گا، جبکہ مذہبی جماعت کے کارکنان اور عہدے داران پر جڑواں شہروں میں کڑی نظر رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، اسلام آباد میں موبائل انٹرنیٹ سروسز غیر معینہ مدت کے لیے معطل

دوسری جانب راولپنڈی اور ملحقہ علاقوں میں سیکیورٹی مزید ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کی قیادت میں پولیس کا فلیگ مارچ جاری ہے، جو مری روڈ سمیت اندرون اور بیرون شہر کے مختلف علاقوں میں کیا جا رہا ہے۔

فلیگ مارچ میں پولیس، ایلیٹ فورس، سینیئر و ماتحت افسران، ٹریفک پولیس اور ڈنڈا بردار اہلکار شریک ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *